top of page

اپنے حالات میں خوش رہنا سیکھیں

Writer's picture: بےنام لکھاریبےنام لکھاری

 زندگی میں زیادہ کمائی اہمیت نہیں رکھتی ،بلکہ اہمیت یہ بات رکھتی ہے آپ کے پاس جو دستیاب وسائل ہیں ان کو اچھے سے مینج کرنا آ جائے، جس دن آپ کو منیجمنٹ آ گئی اس دن آپ کی ترقی کا سفر شروع ہو جائے گا،

کیونکہ ہر بندہ مختلف حالات میں پیدا ہوا ہے،

جیسا کہ اللہ کے نبی پر تھجد فرض تھی آپ ﷺ کو اللہ نے فرمایا تھا "فاذا فرغت فانصب" جب دین کی تبلیغ سے فراغت ملے تو رات کو تھجد میں اس طرح کھڑے ہو (جیسے کوئی چیز نصب کر دی جاتی ہے)،پھر اللہ کے نبی ﷺ ساری ساری رات عبادت میں مصروف رہتے پھر اللہ نے اپنے نبی کی یہ حالت دیکھی تو حکم میں تخفیف کر دی اور یا ایھا المزمل کہہ کر فرمایا "قم الیل الا قلیلا نصفہ او انقص" رات کو عبادت تو کرو مگر آدھی رات یا مزید کم کر دو۔۔۔۔ اب یہ حکم صرف اللہ کے نبی کے ساتھ خاص تھا، ہم پوری کوشش کر کے بھی اس پر دوام نہیں کر سکتے کیونکہ اللہ نے ہمیں اس کی طاقت ہی نہیں دی،

اسی مثال کو مد نظر رکھیں تو واضح ہو جاتا ہے کہ ہر شخص اپنے حالات کے مطابق ہی زندگی بسر کرتا ہے،

اگر علمی گھرانہ ہے تو ان میں بڑے بڑے اولیاء علماء پیدا ہوتے رہیں گے،

اگر ڈاکٹروں کے خاندان سے ہے تو خاندان کا ہر دوسرا بندا ڈاکٹر ہو گا

اسی طرح مالی حالات بھی ہیں کسی بندے کے لئے موٹر سائیکل لینا بھی بہت بڑی کامیابی ہے اور کسی بندے کے گھر کے باہر کروڑوں مالیت کی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں،

ایک بندے نے اپنے رکشہ میں لکھ کر لگایا تھا یہ سب کچھ ماں کی دعا کی وجہ سے ہے، کسی نے اس سے پوچھا تیری ماں تجھے کچھ اچھی دعا نہیں دے سکتی تھی یہ رکشہ چلانے کی ہی دعا دی تھی،

اس نے جواب دیا بات رکشہ کی نہیں بات حالات کی ہے اب میں جب رات کو واپس جاتا ہوں تو راشن لے کر جاتا ہوں گھر میں کھانا بھی تین وقت پکتا ہے اور لباس بھی اچھا پہنتے ہیں، اور ایک وقت وہ تھا نہ تن پر کپڑا ہوتا تھا نہ پیٹ بھرنے کے لئے کھانا،

تو میں اس وقت کے مقابلے میں اپنے حالات دیکھتا ہوں تو یہ سب میرے لئے بہت زیادہ ہے۔

تو اتنی لمبی تحریر کا مقصد بھی یہ ہے کہ آپ محنت ضرور کریں مگر اپنے حالات کا موازنہ دوسروں سے مت کریں کیونکہ خدا نے اگر آپ کو الگ شناخت دے کر دنیا میں بھیجا ہے تو نصیب بھی سب سے الگ ہے

اس لئے جو دسترس میں ہے اس کو مینج کرنا سیکھیں کثرت سے پناہ مانگیں یہ ایسی دوڑ ہے جس کی کوئی انتہاء نہیں

محنت کرتے رہیں اور اپنے موجودہ حالات میں خوشیوں کے مواقع پیدا کرے، خدا آپ کا حامی و ناصر ہو آمین

متین احمد 2 فروری 2024

0 views0 comments

Recent Posts

See All

How to be happy in your situation

Earning more in life is not important, but what is important is to manage the available resources well, the day you get management, your...

Death due to wealth

A person named "Saalba". Tired of poverty, he came to the #Holy #Prophet (peace be upon him) ... And he complained to the Prophet (peace...

اب قرآن پڑھنا ہوا بہت آسان

الحمد للہ تمام تعریف اس اللہ کی جو بہت مہربان نہایت رحم والا ہے، جس نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنے دین کی تعلیم کے لئے چن لیا، دس سال کی...

Comments


bottom of page